کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں سیوریج سسٹم کے ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے فراہمی و نکاسی آب کے بڑھتے ہوئے علاقائی مسائل کے حوالے سے محکمانہ کا رکردگی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو تاکید کی کہ ہنگامی بنیادوں پر سیوریج سسٹم کو درست کرکے علاقائی سطح پر سیوریج کے مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔
ان خیالات کا ااظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سپرٹنڈنگ انجینئر محمدزاہد ،شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی نمبر3مکہ چورنگی کے اطراف سیوریج مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوام نے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو علاقے بڑھتے ہوئے فراہمی ونکاسی آب کے مسائل سے آگاہ کیا رکن صوبائی اسمبلی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے مصنوعی بحران کا خاتمہ کرکے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کو درست بنایا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کو یقین دلا یا کہ علاقائی مسائل کے حل کو یقینی بنا کر عوام کو مسائل سے پاک معاشرہ فراہم کرنے کے لئے حق پرست نمائندے شب روز کوشاںانشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے فراہمی و نکاسی آب سمیت علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا بعد ازں رکن صوبائی اسمبلی اپنے نگرانی میں مکا چونگی شاہ فیصل کالونی نمبر3کے اطراف سیوریج مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کا آغاز کراتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ علاقائی نگرانی کا موثر نظام قائم کرکے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔