جاوید ہاشمی کی نشست پر ضمنی انتخابات، لاہور ہائیکورٹ کی جوڈیشل افسران دینے سے معذرت

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے رکن اسمبلی جاوید ہاشمی کی خالی نشت پر ضمنی انتخابات کیلئے لاہور ہائی کورٹ نے جوڈیشل افسران دینے سے معذرت کر لی، انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن اپنے ریٹرننگ افسران تعینات کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ملتان کے حلقہ این اے 149 میں ضمنی انتخابات کیلئے جوڈیشل افسران نہیں دئیے جا سکتے۔ الیکش کمیشن نے ملتان کے حلقے میں ضمنی انتخابات جوڈیشل افسران کی نگرانی میں نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن اپنے افسران کو ریٹرننگ افسر مقرر کرے گا۔ عام انتخابات میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے صرف ایک مرتبہ جوڈیشل افسران کے تقرری کی اجازت دی تھی۔