دوشنبے (جیوڈیسک) تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں شنگھائی تنظیم برائے تعاون کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز نے چینی صدر سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی صدر شی جنگ کا کہنا تھا۔
چین اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں۔ دونوں ممالک نے ہر اہم موقع پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ چینی صدر کا کہنا تھا اسلام آباد سے خوشگوار تعلقات ہمیشہ چین کی اولین ترجیح رہا ہے۔
انہیں دورہ پاکستان کا انتظار ہے چین پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک تعاون پر مبنی پارٹنرشپ کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ شی جنگ کا کہنا تھا پاکستان میں متعلقہ جماعتیں بات چیت کے ذریعے اختلافات ختم کرنے اور قومی استحکام کو قائم رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان کو سیلاب متاثرین کی مزید مدد کی پیش کش کی ہے۔