صدر مملکت سے میمن پروفیشنل فورم کے وفد کی ملاقات

Memon Professional Forum

Memon Professional Forum

کراچی (جیوڈیسک) صدر محمود پاریکھ کی زیر قیادت ایک وفد نے صدر مملکت ممنون حسین سے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد چیئرمین اسٹریٹجک ایڈوائزری بورڈ یونس بندو کدہ ،سابق صدر آصف اسماعیل منگوریا، عبدالواجد تیجانی، اشرف باوانی، عبدالرزاق تھپلا والا،یعقوب کپاڈیا، یعقوب ہاشم اور منیجنگ کمیٹی کے ارکان پر مشتمل تھا۔

انہوں نے کہا کہ چائنا، ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ شروع کیے گئے منصوبے مستقبل میں اہم تبدیلی لائیں گے، کراچی، حیدرآباد، موٹروے ،گوادر پنجاب ہائی وے اور گوادر کراچی ہائی وے منصوبے اہمیت کے حامل ہیں۔