فیصل آباد (جیوڈیسک) کینال روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ کار ڈرائیور سمیت تین شہری زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق متوفیہ اقصیٰ اپنے رشتہ دار طاہر اورغلام محی الدین کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہی تھی۔
کشمیر پل پر تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ تینوں زخمی ہو گئے۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اقصی نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ کار کے ڈرائیور سمیت تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حا لت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔