واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں ایک شخص جنگلا پھلانگ کراندر داخل ہو گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوٴس کمپلیکس میں داخل ہونے والے مشتبہ شخص کو فوری طور پر سیکرٹ سروس کے دو افسران نے قابو کر لیا۔
مشتبہ شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم اسے حراست میں لینے کے بعد ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے وقت صدر بارک اوباما وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔ واقعہ نائن الیون حملوں کے تیرہ برس مکمل ہونے پر پیش آیا ہے۔