قصور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک

Kasur

Kasur

قصور (جیوڈیسک) قصور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شیر ربانی کالونی سبزی منڈی کے قریب پولیس کی وردیوں میں ملبوس 5 ڈاکو ایک تاجر کے گھر ڈکیتی کی غرض سے گھس گئے۔

شک پڑنے پر ہمسائے نے پولیس کو فون کر دیا جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی اورجوابی فائرنگ کے نتیجے میں پانچوں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا۔