تائیوان: غیر معیاری کوکنگ آئل کی فروخت پر مالک کی معافی

Cooking Oil

Cooking Oil

تائی پی (جیوڈیسک) تائیوان میں غیر معیاری کوکنگ آئل فروخت کرنے والی فرم کے مالک نے پریس کانفرنس میں صارفین سے معافی مانگ لی۔ لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے انھوں نے ایک گلاس کوکنگ آئل بھی پیا۔

تائیوان میں کوکنگ آئل فرم شانگ گوان پر غیر معیاری کوکنگ آئل فروخت کرنے کا الزام تھا۔ مقامی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فرم پر 50 لاکھ تائیوانی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

فرم کے مالک نے پریس کانفرنس میں اپنے صارفین سے معافی مانگی اور مستقبل میں کسی قسم کی شکایت نہ ہونے کا یقین دلایا۔ انھوں نے اپنی فرم کے کوکنگ آئل کا ایک گلاس پی کر یہ ثابت کیا کہ یہ آئل اب حفظان صحت کے عین مطابق ہے۔