ریاض (جیوڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا اس مہم میں عرب ممالک کا تعاون نہایت اہم ہے۔
ایک مشترکہ بیان میں عرب ممالک نے دولت اسلامیہ کو مالی امداد کی فراہمی روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ جن ممالک نے امریکا کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
ان میں مصر، عراق، اردن، لبنان اور چھ خلیجی ریاستیں شامل ہیں۔ خطے کے دو اہم ممالک ایران اور شام اس میں شامل نہیں۔ اس ملاقات میں غیر عرب ملک ترکی نے بھی شرکت کی۔