سپین وام قبائل کی نقل مکانی بنوں اور دیگر اضلاع کی طرف جاری

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میر علی میں بڑے پیمانے پر آپریشن ہونے کے باعث تحصیل سپین وام قبائل کی نقل مکانی بنوں اور دیگر اضلاع کی طرف جاری ہے۔ ان متاثرین کیلئے بنوں میں ابھی تک کوئی کیمپ قائم نہیں کیا گیا۔

یہ قبائل شمالی وزیرستان کے علاقے دریائے کھیتو کے قریب آباد تھے اور حکومت نے ان قبائل سے علاقہ خالی نہیں کرایا تھا۔ دریائے کھیتو شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے قریب ہے۔

اور اب جبکہ میرعلی میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تو تحصیل سپین وام کے قبائل کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور اب یہ قبائل ہزاروں کی تعداد میں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے، بنوں پہنچنے پر ان متاثرین کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں۔