فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں مبینہ طور پر نشے میں دھت پولیس اہلکاروں نے، باربی کیو کی دکان پر کھانے کے پیسے مانگنے پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے دکان مالک سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ستیانہ روڈ پر واقع باربی کیو شاپ کے مالک کا کہنا ہے، کہ پولیس اہلکاروں نے دکان پر تکے کھائے۔ جب پیسے مانگے تو نشے میں دھت اہلکاروں نے فائرنگ کر دی۔
جس کی زد میں آکر دکان کے مالک سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد اہلکار فرار ہو گئے۔ زخمی افراد کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔