پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقم کی پہلی قسط جاری کر دی

Flood Victims

Flood Victims

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقم کی پہلی قسط جاری کر دی ، تمام وزراء اور وزیر اعلیٰ پنجاب عید الضحی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں منائیں گے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تمام صوبائی وزرا اور دیگر افسران کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں میں عید منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ امداد کی بروقت ترسیل میں کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی۔ جہاں سے پانی اتر چکا ہے وہاں فوری سروے کے بعد وزیراعلیٰ کو رپورٹ جمع کروائی جائے۔