لاہور (جیوڈیسک) ڈائریکٹر جنرل پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین میں اب تک 52 ہزار ٹینٹ، 1 لاکھ 8 ہزار 500 فوڈ ہیمپرز اور 2 لاکھ 40 ہزار منرل واٹر کی بوتلیں تقسیم کی جاچکی ہیں۔
متاثرینِ سیلاب کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے لاہور سے جاری پریس ریلیز میں ڈی جی پی ڈی ایم اے ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 718 میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے 12 جدید واٹر فلٹر یشن پلانٹس بھی بھجوائے گئے ہیں ، جبکہ پانی میں گھرے افراد کو نکالنے کے لیے 457 لائف جیکٹس بھی فراہم کی گئی ہیں۔