زمین سے 16 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر کی گئی انوکھی شادی

Wedding

Wedding

برلن (جیوڈیسک) جرمنی کے چھیالیس سالہ اینگو مولر اور بتیس سالہ جیسی شائیلڈ نے شادی کی ، اور پھر پادری ، بیسٹ مین اور کیمرہ مین کے ہمراہ دونوں نے جہاز سے چھلانگ لگائی۔ پادری چھلانگ لگانے سے ہچکچا رہا تھا۔

دونوں نے شادی کے جوڑے پہن رکھے تھے ، اور جیسی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے لئے پورا سال منصوبہ بندی پر صرف کیا گیا۔ اینگو گزشتہ بیس برسوں سے ہوائی جہاز سے جمپ لگا رہا ہے اور اسی نے دیگر سب کو اس کام کے لئے تیار کیا اور تربیت دی۔

اس سارے کام میں دیگر تمام کاموں سے ساتھ جانے والا پادری تلاش کرنا ہی سب سے مشکل ثابت ہوا۔ تقریب کے دوران پادری کے ہاتھ سارا وقت کانپتے رہے ، اور ایک موقع پر تو اس کے ہاتھ سے ایک انگوٹھی بھی گر گئی ، مگر خوش قسمتی سے وہ مل گئی۔

پادری نے زندگی میں کبھی اس سے پہلے فضا سے چھلانگ نہیں لگائی تھی۔ اس تقریب کی وڈیو بنانے والے کیمرہ مین کا کہنا تھا کہ وہ کئی سالوں سے سکائی ڈائیونگ کر رہا ہے ، لیکن اس طرح کا نظارہ پہلی دفعہ قید کیا ہے۔