کراچی: نیشنل ہائی وے پر فائرنگ، شہید بینظیر بھٹو کالج کے پرنسپل زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں نیشنل ہائی وے پر فائرنگ سے شہید بے نظیر بھٹو کالج کے پرنسپل زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے پر واقع منزل پمپ کے قریب دو موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

جس کے نتیجے میں شہید بے نظیر بھٹو کالج کے پرنسپل ریاض بلور زخمی ہو گئے۔زخمی ریاض بلور کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ دوسری جانب پولیس جائے وقوع پر موجود افراد سے تفتیش کر رہی ہے تا کہ ملزمان کے خاکے تیار کر کے ان کو جلد از جلد گرفتار کیا جاسکے۔