اسلحہ اسکینڈل کیس، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

Malik Naveed

Malik Naveed

پشاور (جیوڈیسک) اسلحہ اسکینڈل کے ملزمان سابق انسپکٹر جنرل خیبر پختون خوا ملک نوید ، سابق وزیرا علی خیبر پختون خوا امیر حیدر ہوتی کے بھائی غزن ہوتی اور رشتہ دار رضا علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

اسلحہ اسکینڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ابراہیم خان نے کی۔ اس موقع پر اسلحہ اسکینڈل کے ملزمان سابق وزیراعلی حیدر خان ہوتی کے بھائی غزن ہوتی اور قریبی رشتہ دار رضا علی عدالت میں پیش ہوئے۔ جبکہ سابق انسپکٹر جنرل خیبر پختون خوا ملک نوید عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

تاہم ان کے وکیل نے عدالے کو بتایا کہ وہ بیماری کے باعث عدالت کے روبروپیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کے ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی۔ کیس کی سماعت 16 ستمبر کو ہو گی۔ ملزمان پراسلحہ کی خریداری میں 2 ارب روپے کے خرد بردکے الزامات ہیں جس کے ریفرنس عدالت میں جمع کر دیئے گئے ہیں۔