ودیا بالن فلم ”ہماری ادھوری کہانی “میں جلوہ گر ہونگی

Hamrahi Adhuri Kahani

Hamrahi Adhuri Kahani

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن فلم ”ہماری ادھوری کہانی“ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ عمران ہاشمی ہونگے ہیرو کے روپ میں،اداکارہ ودیا بالن اور عمران ہاشمی کی جوڑی ایک بار پھر بالی ووڈ فلم میں ساتھ جلوہ گرہوگی، فلم ہماری ادھوری کہانی میں دونوں مرکزی کردار نبھائیں گے۔

فلم ”ہماری ادھوری کہانی” دو پیار کرنے والوں کی زندگی پر مبنی ہے، فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع ہوگی، ودیابالن اور عمران ہاشمی کی یہ فلم آئندہ سال جون میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ودیابالن کا کہنا ہے کہ فلم میں ان کا کردار ڈیبیو فلم پرینیتا کے کردار کی طرح اہم ہو گا۔

اس سے پہلے ودیابالن اور عمران ہاشمی نے فلم گھن چکر میں بھی ساتھ کام کیا لیکن دونوں کی جوڑی باکس آفس پر کچھ خاص رنگ نہیں جما سکی۔