کاہنہ (امتیاز علی شاکر) کاہنہ نویوسی 146 میں گزشتہ تین ماہ سے سیوریج بند، مین ہولوں کی ڈھکن غائب، سڑکیں اور گلیاں گندھے پانی کے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ لوگوں کا گزرنا محال ہوگیا ہے۔اب تک بہت سے بزرگ، خواتین اور بچے کھلے مین ہولز میں گرکر زخمی ہو چکے ہیں۔
نمازیوں کا مسجد اور بچوں کا سکول جانا محال ہے۔کاہنہ نو کی UC146 کے ملازمین راستوں اور گلیوں کو صاف کرنے کی ماہانہ تنخواہ تو وصول کرتے ہیں لیکن اپنے فرائض سے غفلت برتتے ہیں۔ UC146 کے سپروائزر کا کہنا ہے کہ تمام تر عملہ (CO)رائو عمر فاروق کے حکم کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا ہے۔ اہل علاقہ نے شکایت کی ہے کہ COیوسی146دفتر آتے ہی نہیں اگر آئیں بھی تو بہت دیر سے آتے ہین لہٰذا اُن کی غفلت نے یوسی کو مسائلستان بنا دیا ہے ۔ لوگوں کا اس معاملے پرگزشتہ روز دفتر یوسی146کے باہرپرزور احتجاج دیکھنے کو ملا۔