کراچی (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا ڈیڈ لاک نہیں بلکہ انا کا لاک ہے۔
کراچی میں بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ فریقین سے مذاکرات کا دوسرا فیز پیر سے ہوگا جبکہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک نہیں بلکہ انا کا لاک ہے اگر مسئلے کا کوئی سیاسی حل نہ نکلا تو اگلا قدم تصادم ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے 6 میں سے 5 مطالبات مان لیے ہیں اب عمران خان اور طاہرالقادری بھی معاملات کو ٹھنڈا کریں جبکہ وزیراعظم بھی گرفتار کارکنوں کی رہائی کے احکامات دیں۔