حکومت کیساتھ مذاکراتی ٹیم کے ممبر سید اسد عباس نقوی کو رہا کر دیا گیا

MWM Pakistan

MWM Pakistan

کراچی: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور حکومت کیساتھ مذاکراتی ٹیم کے ممبر سید اسد عباس نقوی کو رہا کر دیا گیا مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ ریاستی جبر اور ظلم تشدد کے کیساتھ ہمارے تحریک کو نہیں کچلا جا سکتا پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس ریاست کے ملازم بنے نہ کہ شریف خاندان کے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف،عوامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کیساتھ پولیس کا رویہ دیکھ کر یوں لگتاتھا کہ شائد یہ پولیس پاکستان کی نہیں بلکہ کشمیر کے انڈین پولیس ہے ملکوں کی تاریخ گواہ ہے کہ جمہوری جدو جہد میں ہر مسائل کا حل مذاکرات ہی ہیں اور یہاں مذاکرات کرنے والوں کو ہی ہراساں کرکے آخر حکومت کیا پیغام دینا چاہتی ہے سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ حکمران مذاکرات میں پیش رفت کے لئے تینوں جماعتوں کے گرفتار کارکنان کو رہا کرے اور انتقامی سیاست سے بچے ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے اپنے بیا میں یہ توقع ظاہر کی کہ حکمران مذاکرات میں پیش رفت کے لئے گرفتار کئے کارکنان کو فوری رہا کریں تاکہ اس مسئلے کا پر امن حل نکالا جاسکے انہوں نے سیال موذ پر پولیس کی جانب سے سیلاب متاثرین کے کیمپ اُکھاڑنے اور متاثرین پر تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد کا حکومتی اقدامات پارٹی بنیادوں پر جاری ہے جو ایک نئے بحران کو جنم دے رہے ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں اور کرسی سے زیادہ ریاست بچانے کی فکر کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فائونڈیشن متاثرین سیلاب کے لیے راشن کی پہلی کھیپ جلد روانہ کر رہی ہے۔ضلع سرگودھا، چنیوٹ اور جھنگ کے متاثرہ علاقوں میں راشن اور کھانا تقسیم،ریلیف کیمپس بھی لگ گئے خیرالعمل فائونڈیشن نے امدادی سر گرمیاں مزید تیز کر دیں تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فائونڈیشن کے وفد جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکر ٹری سیا سیات ناصر عباس شیرازی ، پنجاب کے صوبائی سیکر ٹری فلاح و بہبود مسر ت کاظمی ، صوبائی سیکر ٹری تنظیم سازی ظفر چشتی، تیور عباس نے تینوں اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اس دوران متاثرین سے ملاقات کر کے در پیش مسائل سے آگاہی حا صل کی اور متاثرین کو ہر ممکن تعاون اور د وبارہ بحالی کے مرحلے تک ساتھ دینے کا یقین دلایا اس موقع پرایم ڈبلیو ایم کے تینوں اضلاع کے سیکر ٹریز جنرل سید ظفر بخاری ایڈوکیٹ، علامہ اظہر کاظمی اور سید انیس زیدی سمیت کارکنان ایک بڑی تعداد میں موجود تھے۔ خیرالعمل فائونڈیشن کی طرف سے ضلع چنیوٹ میں 7 مقامات پر ریلیف کیمپس لگے ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقے کوٹ امیر حسین شاہ میں تقریبا 200 کے قریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ،میڈیکل کیمپ بھی لگا ہوا ہے جہاں متاثرین سیلاب کا فری علاج کیا جا رہا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ تینوں اضلاع کے مختلف متاثرہ علاقوں میںپکا ہوا کھانا بھی مسلسل تقسیم کیا جا رہا ہے ۔وفد کے ارکان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیلاب سے بہت بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جسکا تاحال خمیازہ لگانا مشکل ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ حکمرانوں کی طرف سے سیلاب سے متاثر ہ علاقوںکے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آ رہے ہیں اور متاثرین تاحال کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا خیرالعمل فائونڈیشن آخری فرد کی بحالی تک متاثرین سیلاب کے ساتھ رہیگی۔