منی مارکیٹ میں قلت، سٹیٹ بینک نے سات روز کیلئے فنڈز فراہم کر دئیے

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت سٹیٹ بینک نے سات روز کے لئے فنڈز فراہم کردیئے۔ مرکزی بینک نے ایک سو گیارہ ارب ستر کروڑ روپے کی فراہمی اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹریژری بلز اور انوسٹمنٹ بانڈز خرید کر کی۔

خریدے گئے بلز پر شرح سود دس فیصد طے پایا ہے۔ سرمایہ کاروں نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے ایک سو ساٹھ ارب چالیس کروڑ کی پیشکش فراہم کیں۔