لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہی سے ہر آنکھ اشکبار ہے، دھرنے والوں سے سوال ہے کہ وہ کس بات کا جشن منارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تیسرے روز بھی مظفر گڑھ ہیڈ محمد والا پہنچے اور ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔ متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دھرنے دینے والوں کو عوام عمر بھر معاف نہیں کریں گے۔
جشن منانے والے پنجاب کے عوام سے انتقام لے رہے ہیں، وہ رقص و سرود کی محفلیں چھوڑ کر متاثرین سیلاب کے پاس آئیں۔