زندہ قومیں بحرانوں سے مضبوط ہو کر نکلتی ہیں :گورنر پنجاب

Chaudhry Mohammad Sarwar

Chaudhry Mohammad Sarwar

لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے ، قوموں کی زندگی میں اس طرح کے بحران آتے رہتے ہیں لیکن زندہ قومیں ایسے بحرانوں سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر نکلتی ہیں، الحمد اﷲ پاکستان اسلامی دنیا کا اہم ترین اور ایٹمی ملک ہے

اگرچہ اس کے خلاف کئی اطراف سے دشمنوں کی سازشیں جاری ہیں لیکن ہم ان سے بخوبی نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلاسکو کی مرکزی جامع مسجد گاربلز میں عمائدین شہر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ملک کے طول و ارض میں شدید تباہی ہوئی ہے۔

گورنر پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مصیبت زدہ پاکستانی بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں نئے ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہے۔