لاہور (جیوڈیسک) قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں 28 سالہ نوجوان نے اپنی بیوی سے جھگڑا کے بعد کنپٹی پر پستول رکھ کر خود کشی کرلی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کر ا دیا ہے۔ بتا یا گیا ہے کہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں 28 سالہ سیلز مین نبیل کا چند روز قبل اپنی بیوی کیساتھ جھگڑا ہو گیا۔
بیوی ناراض ہو کر میکے چکی گئی نبیل گزشتہ صبح گھر والوں سے چوری پستول لیکر گھر کی چھت پر چلا گیا اور بیوی سے فون پر واپس گھر آنے کو کہا بیوی کے انکار کرنے پر اسنے پستول کنپٹی پر رکھ کر اپنے آپ کو گولی مار لی، گولی کی آواز سن کر اہلخانہ اوپر گئے تو نبیل کو خون میں لت پت دیکھ کر اسکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی ۔ متوفی کی 2سال پہلے شادی ہوئی تھی اور وہ ایک بچے کا باپ تھا۔