جھاوریاں (جیوڈیسک) وفاقی وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین حسنات شاہ نے نواحی گاؤں سیدل میں بارش کی وجہ سے مکان گرنے سے جاں بحق ہونیوالے چار افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
لاکھوں افراد سیلاب سے بے گھر ہیں جبکہ عمران خان جشن منانے کے چکروں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینڈا سے آنے والا مولانا کون سا انقلاب لانا چاہتے ہیں۔ عمران خان اور طاہر القادری عوام پر ترس کھائیں اور دھرنے ختم کردیں۔