کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے جیو نیوز کے دفتر پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا۔
کہ یہ جیو نیوز پر پہلی بار حملہ نہیں، جیو نیوز کو پہلے بھی کئی بار نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تشدد کے رویے کو بھڑکا رہے ہیں، جس کا جیو نیوز کو سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے رویے کایہی نتیجہ نکلنا تھا، انہیں اپنے بیانات پر کنٹرول کرنا چاہیے۔