اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ایم این اے ایاز سومرو، ایم این اے میرعامر مگسی اور ایم این اے نذیر بھگیو نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ممتاز علی بھٹو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز بھٹو کی رگوں میں وفا نہیں ہے۔
انہیں جتنی عزت پیپلز پارٹی نے دی اتنی تو ان کی برادری نے بھی نہیں دی مگر جیسے ہی ضیاء کا مارشل لاء لگا تو انہوں نے فوری پیپلز پارٹی سے لاتعلقی اختیار کرلی۔ ممتاز بھٹو کو یاد رہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی شہید بھٹو کے وژن پر کھڑی ہے۔