اجازت کے بغیر کاغذ اٹھانے پر دکاندار کا کمسن بہن بھائی پر تشدد

Yousuf Shopkeeper

Yousuf Shopkeeper

گجرات (جیوڈیسک) گتہ اور کاغذ بغیر اجازت کے اٹھانے پر ظالم دکاندار نے کمسن بہن بھائی کو رسیوں سے 4 گھنٹے باندھ کر کرسیوں سے جکڑ دیا ، تشدد سے بہن بھائی رو رو کر بے حال ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق کچہری چوک کے قریب قائم رضا سینٹری سٹور کے مالک یوسف نے دکان کے باہر پڑا ہوا گتہ اور کاغذبغیر پوچھے اُٹھا لینے پر کمسن بہن بھائی 5 سالہ الماس رانی اور 6سالہ الیاس کو پکڑ کر انکے ہاتھ رسیوں سے باندھ کر دکان کی کرسی کے ساتھ جکڑ دیا اور خود باہر بیٹھ گیا۔

قریبی دکانداروں نے بھی دکاندار کی بچوں کو رسیوں سے کھول دینے کیلئے منت سماجت کی مگر اس نے ایک نہ سنی اور انہیں کھولنے سے انکار کر دیا۔ دنیا نیوزکی ٹیم پہنچنے پر دکاندار نے فوری طور پر بچوں کو رسیوں سے کھول دیا اور کوئی بھی موقف دینے سے انکار کر دیا۔ پولیس تھانہ سول لائنز نے دکاندار یوسف کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔