سیالکوٹ (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے صوبائی فنانس سیکرٹری پنجاب میر عمر مائر و دیگر عہدیداروں زاہد سلیم باجوہ، بیر سٹر جمشید غیاث، عبدالباسط خان، میاں اعجاز جاوید اور عمران عزیز خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا دھرنا عوامی امنگوں کے مطابق ہے۔
وطن عزیز کو حقیقی آزادی دلوانے تک دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکراتی عمل کی آڑ میں قوم کو گمراہ کررہی ہے، حکمرانوں کی دوغلی پالیسی مزید نہیں چلے گی، عمران خان کی قیادت میں آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے ،قوم کو کرپٹ اور فرسودہ سسٹم سے نجات دلانا ہوگی۔