ایبولا کا خوف: پاکستانی جہاز ایم وی ملتان کیمرون سے ارجنٹائن روانہ

Ship

Ship

لندن (جیوڈیسک) کیمرون کی بندرگاہ پر گزشتہ ایک ماہ سے پھنسے پاکستانی جہاز ‘ایم وی ملتان’ کے عملے نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ ان کی وطن واپسی کے لیے فوری انتظامات کیے جائیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ترجمان بریگی ڈیئر راشد صدیقی نے ہفتے کی شب گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایم وی ملتان کو ارجنٹائن روانہ کردیا گیا ہے۔

جہاں عملے کے افراد کو کانٹریکٹ کے مطابق تبدیل کردیا جائے گا۔ راشد صدیقی نے کہا کہ کمپنی کو ہدایت کردی گئی ہے کہ جہاز کو کسی ایسے ملک میں نہ بھیجا جائے جو وائرس سے متا ثر ہو۔