لاہور میں تیز آندھی کے بعد بارش ، حافظ آباد میں چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

Rains

Rains

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں تیز آندھی کے بعد ہونے والی موسلا دھار بارش نے موسم کی خنکی میں مزید اضافہ کر دیا ، حافظ آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 8 افراد زخمی ہو گئے جنہیں مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

لاہور کی مختلف سڑکوں کی پر موٹر سائیکل پھسلنے سے کئی نوجوان زخمی ہو گئے جنہیں مقامی ہسپتالوں میں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ شہر کے کئی علاقوں میں تشہیری بورڈ اکھڑ کر سڑکوں پر گر گئے۔

جس سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا۔ حافظ آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 شدید زخمی ہیں جنہیں مقامی ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔