جھنگ (خصوصی رپورٹ) معیشت کا جنازہ، اخلاقی پستی ،سیاسی ناکامی اور سیلاب کی تباہ کاریوں کاجشن منانے والے ملک اور قوم کے غدار ہیں ا ن دونوں غداروں کا مغربی آقا ایک ہے لیکن ان کو مشن مختلف دیے گئے ہیں ایک ملک میں فحاشی، عریانی، ناچ گانے اور جھوٹ کو فروغ دے رہا ھے دوسرا ملک میں مدارس دینیہ کو ختم کر نے کا مشن لے کر آیا ہے۔ عمران اور قادری جمہوریت کے نام پر ملک میں غلاظت پھیلا رہے ہیں پاکستان کی غیور اور غیرت مند قوم ان کا محاسبہ کر ے گی۔ جمعیت علماء اسلام ان کے خلاف واضح موقف رکھتی ہے اور ان مغربی ایجنٹوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
ان خیالات کا ظہار جمعیت علماء اسلام جھنگ کے تر جمان عبدالرحمن عزیز نے میڈیا میں جاری اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب کے اسمبلی کے ایک بیان نے ان کے استعفوں کے ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اگر یہ اپنے قول وفعل میں سچے ہیں تو اپنے استعفے اسپیکر قومی وصوبائی اسمبلی کے سامنے جا کرخود پیش کریں یہ ایسا کبھی نہیں کر یں گے انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کیلئے لوگوں کو اکسانے والے خود سول نافرمانی کی تحریک کے ساتھ بغاوت کر چکے ہیں۔