لاہور: تحریکِ انصاف کے گرفتار کارکن ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش

PTI Worker

PTI Worker

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ہفتے کے روز گرفتار کئے گئے تحریکِ انصاف کے کارکنوں کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا۔ عدالت نےانہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہفتے کے روز 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ گلبرگ پولیس نے 42 کارکنوں کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ اعجاز احمد کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے انہیں 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ کارکنوں کا مؤقف تھا کہ وہ کسی دھرنے یا احتجاج میں شریک نہیں تھے، پولیس انہیں گھروں سے پکڑ کر تھانے لے گئی تھی۔