لاہور میں 63 فیڈرز ٹرپ ، متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر

Electricity

Electricity

لاہور (جیوڈیسک) تیز بارش اور آندھی کی وجہ سے لاہور میں 63 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ آج صبح ہونے والی بارش سے فیڈرز کی ٹرپنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا اور اسی دوران 63 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں کو بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہوا۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں نے فیڈرز کی مرمت کے کام کو متاثر کیا ہے جیسے ہی بارش کے زور میں کمی آئے گی بجلی کا نظام بحال کر دیا جائے گا۔