ملتان : ریسکیو اہلکاروں کی کشتی الٹ گئی ، دلہا جاں بحق ، متعدد افراد کی حالت تشویش ناک

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں شیر شاہ بند کے قریب امدادی کارروائیوں کے دوران کشتی الٹنے سے ریسکیو اہلکاروں سمیت 25 افراد ڈوب گئے جنہیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو اہلکار سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کر رہے تھے۔

کہ اسی دوران کشتی کا توازن خراب ہوگیا اور وہ گہرے پانی میں الٹ گئی۔ حادثے کے وقت کشتی میں 25 سے زائد افراد سوار تھے۔ ڈوبنے والے افراد کو بچانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ کشتی میں سوار ایک شخص جس کی آج شادی تھی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا ،اسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔