لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومت وینٹی لیٹر پر جا چکی ہے ، حکمران زیادہ دیر نہیں چل سکیں گے۔
لاہور میں ملک شفیق کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پرویز الہی کا کہنا تھا کہ حکمران کی نااہلیوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں اور اب تو حکمرانوں کے اپنے جلسوں میں گو نواز گو کے نعر ے لگ رہے ہیں۔
پرویزالہی نے کہا کہ حکمرانوں نے جان بوجھ کر سیلاب کی روک تھام کے اقدامات نہیں کیے گئے۔ حکومت چاہتی ہے کہ سیلاب کی وجہ سے لوگوں کی توجہ دھرنوں سے ہٹ جائے۔ پرویزا لہی کا کہنا تھا کہ ان کے دور حکومت میں عوام کو مفت علاج اورمفت ادویات حاصل تھیں مگر آج عوام علاج کی سہولت نہ ملنے پر مررہے ہیں مگر حکمرانوں کو انکی کوئی فکر نہیں۔