حکومت بچانے کے تمام ٹوٹکے ناکام ہو رہے ہیں: تحریک انصاف

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے جعلی مینڈیٹ والی حکومت کو بچانے کے تمام’’ٹوٹکے‘‘ ناکام ہو رہے ہیں، جعلی حکمرانوں کے ساتھ انتظامیہ بھی جعلسازی کر رہی ہے اوراحمد پورشرقیہ میں جعلی امدادی کیمپ اسکا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ حکمران اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کو ڈرا دھمکا کر اپنی بادشاہت نہیں بچا سکتے ،کارکنوں کے ساتھ ہونے والی ایک ایک زیادتی کا حساب لیا جائیگا۔

رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا کہ پنجاب پولیس نے ریاستی دہشت گردی کی انتہاکر دی، خواتین سے بدتمیزی کی جس پر حکمرانوں کو شرم آنی چاہئے، ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، حکومت ایک طرف مذاکرات کا ڈھونگ رچاتی ہے تو دوسری طرف منافقانہ اور دوغلے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیتی ہے۔ دریں اثنا تحریک انصاف کی مر کزی نائب صدر ڈاکٹر سیمی بخاری کی قیادت میں شاہدرہ میں سیلاب سے متاثرہ مر یضوں کیلئے فر ی میڈکل کیمپ میں 100 کے قر یب مر یضوں کو مفت طبی سہو لت فراہم کی گئی۔