کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ سیلاب متاثرہ خاندانوں کیلیے امدادی اور طبی کیمپ قائم کرنا قابل تحسین ہے اور سیلاب زدگان کی امداد میں مصروف کارکنان تحریک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
لندن سے جاری ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ محنتی اور جفاکش کارکنان تحریک کا فخر اور ناز ہیں۔ الطاف حسین نے مدادی سامان فراہم کرنے پر پنجاب کے مخیر حضرات اور عوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔