سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے، متحدہ قومی موومنٹ

Muttahida Qaumi Movement

Muttahida Qaumi Movement

سیالکوٹ (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان، اسلم آفریدی اورممبر قومی اسمبلی ساجد خان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے اور انکی بحالی تک اپنے مشن کو جاری رکھیں گے۔

سیالکوٹ میں سیلاب سے متاثر ہونے والے دیہات چپراڑ اور صالح پور میں متاثرین میں راشن تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج اور ایم کیو ایم کے علاوہ حکومتی امداد کہیں نظر نہیں آ رہی جس کی وجہ سے متاثرین کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے بلدیاتی نظام کو رائج کیاہو تا تو آج حکومتی امداد ہر یونین کونسل میں ناظموں اور کونسلروں کے ذریعے پہنچ سکتی تھی۔ اس موقع پر عامر بلوچ،رانا اشرف،چوہدری عابد گجر، چوہدری محمد سرور گجر اور مہر سہیل بھی موجود تھے۔