گوجرانوالہ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ بجلی چوری کرنے سے انقلاب نہیں آتے، عمران خان اور طاہرالقادری میں غلط بیانی کا مقابلہ جاری ہے، دھرنوں نے ملکی معیشت کا ناقابل تلافی نقصان کیاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے ملکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے اثرات سے نکلنے کیلئے دس سال کا عرصہ بھی ناکافی ہے ،جعلی انقلابیوں نے خود بھی ایک ارب روپے انقلاب کی نذر کر دئیے ہیں،اسلام آباد میں انقلاب اور آزادی کے نام پرکھلے عام کنڈے لگا کر بجلی چوری کی جارہی ہے اور پائپ توڑ کر پانی استعما ل کیا جارہا ہے۔