گجرات سے حضرت پیر محمد افضل قادری چیئرمین افضلیہ ویلفیئر فائونڈیشن کی زیر قیادت دو قافلے

گجرات منڈی بہاؤالدین حافظ آباد: (خصوصی رپورٹ) مرکز اہلسنت نیک
آباد (مراڑیاں شریف) گجرات سے حضرت پیر محمد افضل قادری چیئرمین افضلیہ ویلفیئر فائونڈیشن کی زیرقیادت دو قافلے سیلاب زدگان کیلئے وسیع اشیاء خورد ونوش، ادویات، ریڈی میڈ کپڑے، بستر اورخیمے لے کر روانہ ہو گئے۔ ایک قافلہ” ونی کے تارڑ” ضلع حافظ آباد اور دوسرا” فتووالا ”ضلع منڈی بہاؤالدین کے سیلاب متأثرین میں خوراک وکپڑے پہنچائے گا جبکہ ڈاکٹر محمد وکیل کی زیرنگرانی میڈیکل کیمپ لگا کر وبائی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا فری علاج کیا جائے گا۔

اس موقع پر شہزاد اسلم جنجوعہ، اللہ بخش قادری، خالد محمود قادری، محمد امتیاز، عمران جنجوعہ، شبیر ساہی، ودیگر ہمراہ تھے۔ قبل ازیں افضلیہ ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین پیر محمد افضل قادری کی ہدایات کے مطابق قادر آباد کے نواح میں آسمان تلے بیٹھے ہوئے متأثرین سیلاب کیلئے خیمہ بستیاں قائم کی جاچکی ہیں۔ افضلیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سیلاب متأثرین مرکز اہلسنت نیک آباد میں امداد کیلئے رابطہ کریں۔ رابطہ نمبر یہ ہے 0345-6939881۔ جبکہ مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افضلیہ ویلفیئر فائونڈیشن کے امین ہاتھوں کے ذریعے سیلاب فنڈ متأثرین تک پہنچائیں۔

News

News