کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’جمہوریت کا عالمی دن‘‘ منایا جا رہا ہے۔ یہ دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاس کردہ متفقہ قرارداد A/62/7 کے تحت دنیا بھر میں منایا جاتاہے جو کہ 2007 میں منظور کی گئی تھی، اس قرار داد میں دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کی گئی ہے۔
کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں جمہوری اداروں کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں، اپنی قومی پالیسیوں میں عوامی شرکت کو یقینی بنائیں، قرارداد کی منظوری کے دوران اقوام متحدہ کے تمام ممبر ممالک نے اس بات پراتفاق کیا تھا کہ ہر سال 15 ستمبر کو دنیا بھر میں ’’جمہوریت کاعالمی دن‘‘منایاجائے گا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے عالمی یوم جمہوریت پراپنے پیغام میں کہا کہ جمہوری نظام میں عوام کو سیاسی، معاشی، ثقافتی ومذہبی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی ہوتی ہے، جمہوری نظام میں ملک کے تمام شہریوں کا قومی وسائل پر یکساں حق ہوتا ہے۔