سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ) مشہور شاعر، کالم رائٹر اور مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں کے رہنما ملک جمشید اعظم نے اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں مختلف شوگر ملز کو بچانے کے لئے سیلابی موجوں کو غریب عوام کی بستیوں کی طرف دھکیلا جارہاہے۔
اس کی ایک واضح مثال رمضان شوگر ملز ہے۔ اس موقع پر ملک جمشید اعظم نے صحافیوں سے مزیدبات کرتے ہوئے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اسلئے ان انسانوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہئے اور بے وجہ غریب عوام کی طرف سیلابی پانی نہیں چھوڑنا چاہئے۔ یاد رہے کہ حکومت نے رمضان شوگر ملز کو بچانے کیلئے بند توڑ کر پانی ملحقہ گائوں میں دھکیل دیا تھا۔جس سے بیشمار جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔