ہالی وڈ (جیوڈیسک) اس ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر نئی فلم “No Good Deed “راج کر رہی ہے۔ سنسنی سے بھرپو فلم “No Good Deed ریلیز کے پہلے ہی ہفتے صرف تین دن میں دو کروڑ 45 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
فلم کی کہانی Terri نامی خاتون کی ہے جس کے دو بچوں کو اغوا کر لیا جاتا ہے۔ جرم اور دہشت پر مبنی اس فلم میں Idris Elba اور Taraji P. Henson مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ دوسرے نمبر پر نئی ہالی وڈ فلم 2011ء میں باکس آفس پر کامیابیاں سمیٹنے والی فلم ” ڈولفن ٹیل ” کا سیکوئل “ڈولفن ٹیل ٹو” براجمان ہے۔ 36
لاکھ ڈالر سے تیار کردہ اس فلم نےصرف دو دن میں 1 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ انسان اور ڈولفن کی دوستی کی کہانی پر مبنی “ڈولفن ٹیل ٹو” سچے واقعات کی عکاسی کر رہی ہے۔ مسلسل تین ہفتے باکس آفس پر راج کرنے کے بعد مارول کامکس کے سپر ہیروز سے سجی فلم the guardians of galaxy اب تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ سائنس فکشن فلم نے اس ہفتے 80 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔