پارلیمنٹ وسرکاری املاک پر حملہ، 102 ملزمان کی ضمانت منظور

Parliament Government, Property

Parliament Government, Property

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پارلیمنٹ ہاوس اور دیگر سرکاری املاک پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے 102 گرفتار ملزمان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے 102 گرفتار ملزمان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پارلیمنٹ ہاؤس اور دیگر سرکاری املاک پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

ملزمان پر انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت ایف آئی آ ر درج کی گئی تھی۔ ملزمان کے وکیل نعیم گجر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے کوئی اسلحہ بر آمد نہیں ہوااور نہ ہی انکی کوئی شناخت پریڈ کی گئی۔