ممبئی (جیوڈیسک) اداکارہ پرینتی چوپڑا اور ادیتیا رائے کپور مصروف ہوگئے فلم دعوت عشق کی پروموشن میں، شہر گجرات میں دونوں کی موجودگی نے مداحوں کو خوش کر دیا، فلم دعوت عشق کے مرکزی کردار پرینیتی چوپڑا اور ادیتیا رائے کپور فلم کی پروموشن تقریب میں گجرات پہنچے جہاں دونوں فنکاروں کو دیکھنے کیلئے مداحوں کا ہجوم امڈ آیا، پرینتی چوپڑا نے اپنے چاہنے والوں سے ملاقات کی تو ادیتیا رائے کپور نے بھی مداحوں کیساتھ وقت گزارا۔۔
دونوں نے تقریب میں کیک بھی کاٹا، فلم دعوت عشق میں حیدرآبادی سیلز گرل اور لکھنوٴ کے باوٴرچی کی محبت کی کہانی ہے، رومینس اور کامیڈی سے بھرپور یہ فلم انیس ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔