انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 25 کروڑ پاؤنڈ کی کشتی خرید لی

Angelina Jolie, Brad Pitt

Angelina Jolie, Brad Pitt

لندن (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کو گزشتہ ماہ شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ اٹلی کے جزیرے مالٹا پر اس پر آسائش کشتی پر دیکھا گیا جس کی مالیت 25 کروڑ پاؤنڈ ہے جب کہ ہالی ووڈ سپر اسٹارز اس کشتی میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں کرنے کے لئے مزید 2 لاکھ پاؤنڈ خرچ کریں گے۔

کشتی کے ڈیک کا فرش قیمتی اٹالین ماربل کا بنوایا جائے گا جب کہ کشتی میں ایسی جدید ٹیکنالوجی بھی ہو گی جو چوری چھپے فوٹو گرافی کرنے والوں کی موجودگی کا بھی بتائے گی۔

واضح رہے کہ 39 سالہ انجلینا جولی اور 50 سالہ بریڈ پٹ نے کافی عرصہ ایک ساتھ گزارنے کے بعد گزشتہ ماہ فرانس میں خاموشی سے شادی کی ہے۔