عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہو کر گزشتہ 8 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت گھٹ کر 1231ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جو کہ جنوری میں 1228ڈالر فی اونس تھی۔ امریکا کی جانب سے روس پر پابندیوں اور عراق میں کارروائی کے پیش نظر سرمایہ کاروں کا سونے میں سرمایہ کاری کا رجحان کم ہوا ہے جس سے سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھی جا رہی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں کم ہونے کی توقع ہے۔