ٹور آف سپین، البرٹو کونٹا ڈور نے تیسری بار ٹائٹل جیت لیا

 Alberto Konta indoor

Alberto Konta indoor

بارسلونا (جیوڈیسک) سپین کے سائیکلسٹ البرٹو کونٹا ڈور نے ٹور آف سپین سائیکل ریس کا ٹائٹل تیسری بار جیت لیا۔ سپین کے خوبصورت اور مشکل ترین ٹریکس پر جاری رہنے والی سائیکل ریس “ٹور آف اسپین” سائیکل ریس اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ ریس کے آخری اور فائنل مرحلے میں رائیڈرز کو نو اعشاریہ سات کلومیٹر کا فاصلہ مکمل کرنا تھا۔

بارش کے باعث گیلے ٹریک نے مقابلے کو اعصاب شکن اور سنسنی خیز بنا دیا ۔ میزبان ملک کے البرٹو کونٹا ڈور نے شاندار رائیڈنگ کرتے ہوئے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ البرٹو مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کر کے تیز ترین سائیکلسٹ قرار پائے، سپینش رائیڈر یہ اعزاز تیسری بار جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

ایک منٹ دس سیکنڈ کے فرق سے برطانیہ کے سائیکلسٹ کرس فروم کی دوسری اور سپین کے الجانڈرو کی تیسری پوزیشن رہی۔