ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’کِل دِل ‘‘ کا پوسٹرجاری کردیا گیا،، فلم میں پری نیتی چوپڑا اورعلی ظفر بھی مرکزی کردار نبھائیں گے۔ ایکشن اور رومانوی فلم کی کہانی دو جرائم پیشہ افراد رنویرسنگھ اور علی ظفر کے گرد گھومتی ہے۔
کِل دِل میں گوندا دونوں کے باس بھیا جی کا کردار کر رہے ہیں۔ ہر چیز معمول کے مطابق چل رہی ہوتی ہے کہ اچانک ان دونوں کا سامنا پری نیتی سے ہو جاتا ہے ۔ ہدایتکار شاد علی کی یہ فلم چودہ نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔